امریکہ نے 133چوری شدہ نوادرات پاکستان کو واپس کر دیں

تحریر: None

| شائع |

بڑی بات ہے کوئی مسروقہ مال بغیر رشوت اور سفارش سے واپس کر دے۔ واپس کی جانے والی نوادرات کی یہ پانچویں قسط ہے اور مزید بھی امریکہ میں موجود ہیں۔ پاکستان سے نوادرات چوری کر کے صرف امریکہ پہنچائی گئیں یا دوسرے ممالک میں بھی موجود ہیں۔ امریکہ میں محفوظ اس لیے رہ گئیں کہ امریکہ کے انٹی سمگلنگ یونٹ اور محکمہ ہوم لینڈ سکورٹی کے پاس تھے۔ ابھی اس مقام پر نہیں پہنچے تھے۔کہاں پہنچائے جانے تھے یہ چوروں کا کچا کام تھا۔ کچے کے چوروں ڈاکوؤں نے یہ فریضہ سر انجام دیا ہوتا تو کبھی ہتھے نہ چڑھتے۔ امری

کہ نے نوادرات تو واپس کر دیں، چور نہیں پکڑوائے اور نہ ہی رسہ گیر سامنے آئے ہیں گویا ملنے والےمسروقہ مال کے پھر سرقہ ہونے کا اندیشہ ہے۔
نوادرات کیسے”توشہ خانوں“ کے لاکروں سے نکالی جا سکتی ہیں جبکہ افسر اور اہلکار ملوث نہ ہوں۔ ہمارا کوہ نور ہیرا بھی لاہور سے ولایت پہنچ گیا تھا۔ پاکستان کے ساتھ بھارت بھی اس کی ملکیت کا دعویدار ہے۔ لاہور سے آخری بار یہ ہیرا اٹھایا گیا تھا جبکہ بھارت کے علاقے سے دریافت ہوا تھا۔قانون کے مطابق لاہوریوں کی ملکیت ہے جو لاہوریوں کو واپس ملنا چاہیے لاہوریئے  بڑے دل کے مالک ہیں۔ ہیرا واپس ملے گا تو تحفے میں شہزداہ چارلس کو پیش کر سکتے ہیں۔ جن کے بعد وہ اس کے قانونی طور پر حقدار ہو جائیں گے۔جبکہ اب تک سمجھاجا رہا ہے کہ کوہ نور ہیرا زور زبردستی سے لاہور سے لندن لے جایا گیا تھا۔