یونیورسٹی آف لاہور میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

تحریر: اسماء جمشید

| شائع |

یونیورسٹی آف لاہور میں ڈیپارٹمنٹ آف فرانزک سائینسز، انسٹیٹیوٹ آف مولیکیولر بیالوجی اور بائیو ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا عنوان" کرائم سین پروسیسنگ" تھا۔


اس ورکشاپ کے چیف آرگنائزرز میں ڈاکٹر انعام اللہ (پروفیسر، کوارڈینیٹر فرانزک سائینسز) اور محترمہ امہ کلثوم صاحبہ(لیکچرار فرانزک سائینسز) شامل تھیں۔ یونیورسٹی

کے آئی ایم بی بی ڈیپارٹمنٹ نے اس کاوش کو سراہا اور یونیورسٹی انتظامیہ نے اس ورکشاپ کے کامیاب انعقاد کے لیے بھرپور ساتھ دیا۔


اس ورکشاپ میں طلبہ و طالبات کو کرائم سین سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لئے "کرائم سین ماہرین "، اے ایس آئی محمد عقیل  اور کانسٹیبل محمد اشفاق نے اپنا کردار ادا کیا۔


اس ورکشاپ کو کامیاب بنانے کے لئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ سے اے ایس آئی فیصل رفیق صاحب اور ڈی ایس پی سبزہ زار پولیس سٹیشن جناب ریحان جمال صاحب نے خصوصی شرکت کی۔ 


اس ورکشاپ کا مقصد فرانزک سائینس کے تمام انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ و طالبات کو کرائم سین کے پروٹوکول سمجھانا تھا جس میں شواہد اکٹھے کرنا، انگلیوں کے نشانات لینا اور جائے وقوعہ کی مکمل تشخیص سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ 


 ڈاکٹر انعام اللہ، امہ کلثوم صاحبہ، فیصل رفیق صاحب اور ریحان جمال نے طلبہ و طالبات کو موجودہ دور میں فرانزک سائینس کی ضرورت اور مستقبل میں اس کے کردار کے حوالے سے بریفنگ دی اور ورکشاپ کے اختتام پر تمام شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔