اسما سے لیا گیا ڈی این اے مشتبہ شخص سے میچ کرگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 06, 2018 | 10:41 صبح

مردان میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 4 سال کی بچی اسما سے لیا گیا ڈی این اے ایک مشتبہ شخص سے میچ کرگیا:تاہم ڈی این اے میچ کرنے والے کا نام ابھی ظاہر نہیں کیا گیا۔پنجاب حکومت نے خیبرپختونخوا حکومت سے رابطہ کرلیا ہے اور اب باقی کام صوبائی حکومت کرے گی۔یاد رہے کہ مردان کے گاوں گوجر گڑھی کے علاقے جندر پار کی 4 سالہ بچی اسما کی لاش 15 جنوری کو گھر کے قریب کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی، جس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق ہوئی تھی کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔بعدازاں 26 جنوری کو ڈی جی پنجاب ف

رانزک سائنس ایجنسی نے بھی تصدیق کی تھی کہ ڈی این اے کے ذریعے اسما سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔بچی کے قتل کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے 145 افراد کے ڈی این اے کے نمونے پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری بھیجے تھے۔