سعودی عرب کی جانب سے سیلاب متاثرین کی دل کھول کر امداد کا سلسلہ جاری۔۔۔۔۔کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے سیلاب متاثرین پاکستان کے لئے فوڈ پیکج کا تیسرا امدادی قافلہ روانہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اگست 24, 2022 | 18:13 شام

اسلام آباد(ویب ڈیسک):کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہنگامی امداد سے لدے (950 ٹن) ضروری اشیائے خوردونوش کے 100 ٹرک روانہ کر دیئے 10000 فوڈ پیکج پاکستان کے تمام صوبوں کے 17 اضلاع میں رہنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد میں تقسیم کیا جائیں گئے۔ اس فوڈ پیکج میں تمام تر ضروری اشیائے خوردونوش شامل ہیں۔ ایک فوڈ پیکج کا مجموعی وزن 95 کلوگرام بنتا ہے جس میں (80 کلو آٹا، 5 لیٹر کوکنگ آئل، 5 کلو چینی، 5 کلو دال چنا) شام

ل ہیں جو کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور مقامی حکومت کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔

اس غذائی پیکج سے 70000 سے زائد افراد مستفید ہونگے۔ اس موقع پر پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات ہیں اور سعودی عرب ہمیشہ سے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ ہے۔ جبکہ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل اختر نواز نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، کنگ سلمان ریلیف سینٹر اور سعودی قیادت کا سیلاب متاثرین اورقدرتی آفات کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔ گزشتہ ماه بھی نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مقیم سیلاب سے متاثرہ گھرانوں میں 5000 فوڈ پیکجز تقسیم کیے گے ۔ جس سےتقریبا 35000 سے زائد افراد مستفیدہوئے۔