پُل سے کودکر خاتون کی خودکشی کرنے کی کوشش ، خاتون تو بچ گئی پاس کھڑے یہ منظر دیکھتے 2 شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، مگر کیسے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مئی 30, 2017 | 20:11 شام

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)کسی بھی حادثے کی جگہ پر لوگوں کا بلاوجہ جمع ہو جانا ہمارے ہاں بھی عام پایا جاتا ہے۔ بھارت میں گزشتہ دنوں لوگوں کی یہ عادت 2افراد کی جان لے گئی۔  ریاست گووا کے قصبے سینوورڈیم میں دریائے زواری کے پل پر سے ایک لڑکی کود کر خود کشی کرنے لگی۔ جب لڑکی پل کے جنگلے کے دوسری طرف اتر گئی تو اس نے لوگوں کو اپنے ارادے سے آگاہ کیا جس پر 50سے زائد لوگ وہاں جمع ہو گئے۔پولیس اور ریسکیو اداروں کے اہلکار بھی وہاں آ گئے تاکہ لڑکی کو چھلانگ لگانے سے روک سکیں۔یہ پل پرانا اور انتہائی کمز

ور تھاجو اتنے لوگوں کا وزن برداشت نہ کر سکا اور ٹوٹ گیا، جس سے اس کے اوپر موجود تمام افراد دریا میں جا گرے۔ جن میں سے 2افراد جاں بحق اور 15سے زائد شدید زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں 30سالہ باسوراج میلانور اور 28سالہ پرکاش ایکا شامل ہیں۔ خودکشی کی کوشش کرنے والی لڑکی کی شناخت 26سالہ سنتوش وینڈل کے نام سے ہوئی ہے۔ لیکن اس کی وجہ سے کئی گھروں میں پریشانی نے بسیرا کر لیا۔۔۔