موت سے پہلے اپنی موت کا وقت ریکارڈ کرنے والی لڑکی نے ایسے کیوں اور کیسے کیا۔جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں گی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع ستمبر 15, 2017 | 20:10 شام

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شہر گلوکیسٹرشائر میں ایک نوعمر طالبہ نے پھندے سے جھول کر اپنی زندگی ختم کر لی، لیکن خودکشی سے پہلے اپنے کمرے میں موجود گھڑی کی بیٹری نکال دی تاکہ اس کے والدین کو معلوم ہو جائے کہ کس وقت ان کی بیٹی نے موت کو گلے لگایا اور دنیا کو خیرباد کہہ کر ہمیشہ کے لئے چلی گئی۔
دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق 16 سالہ لیاہ ایک عرصے سے ذہنی دباﺅ سے دوچار تھی لیکن حال ہی میں سکول میں ہونے والے امتحانات نے اس کے نفسیاتی مسائل میں مزید اضافہ کر دیا تھا۔ اس کے والدین رچرڈ اور ڈیبرا

چھٹی منانے کے لئے سمرسٹ جانا چاہتے تھے لیکن ان کی کوشش کے باوجود وہ ان کے ساتھ جانے پر تیا رنہ ہوئی۔رچرڈ نے بتایا کہ جب وہ گھر واپس پہنچے تو اپنی بیٹی کو چھت سے لٹکے ہوئے پایا، جبکہ گھڑی اس کے پاس پڑی تھی، جس کی سوئیاں رکی ہوئی تھیں۔ گھڑی کی بیٹری بھی پاس ہی پڑی تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لیاہ نے اپنی موت کا وقت ریکارڈ کرنے کے لئے گھڑی کی بیٹری نکال دی تھی۔ گھڑی کی سوئیاں 3 بجکر 30 منٹ پر رکی ہوئی تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیق کی گئی ہے اور دستیاب شواہد اور معلومات کی بناءپر کہا جا سکتا ہے کہ لیاہ نے اپنے ذہنی مسائل سے پریشان ہو کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔وہ اس سے پہلے بھی خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر چکی تھی، لیکن اس کے والدین یا اساتذہ میں سے کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ وہ اپنی جان لینے کی کوشش کرے گی۔