دنیا کی وہ واحد مسجد جس کے محافظ سکھ ہیں ۔۔ آخر ایسا کیا ہوا کہ اللہ پاک کی قدرت سے سکھوں کو مسجد کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی گئی ؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 03, 2018 | 07:30 صبح

لاہور(مہرماہ رپورٹ): برصغیر پاک و ہند کی تاریخ انتہائی دلچسپ ہے جہاں کئی تہذیبیں اور مذاہب اکٹھے رہے ہیں ۔اب بھی آزادی کے بعد کئی مذاہب اکٹھے رہتے ہیں اور انسانیت کا ایک روشن باب بھی دیکھنے کو ملتا ہے ۔ بھارت پنجاب کے علاقے ہرگوبندپور میں موجود ایک ایسی مسجد ہے جس کی حفاظت نہنگ سکھ کرتے ہیں ،نیلا لباس زیب تن کئےیہ سکھ طویل عرصے سےمسجد کی رکھوالی کیلئے ہر دم چوکس اور تیار تلواریںاور کرپانیں تھامے رہتے ہیں،940 1کی دہائی کے آخری برسوں میں جب ہندو، مسلمان، سکھ مذہب کے نام پر ایک دوسرے کے دشمن

بن بیٹھے تھے،جب مندر، گردوارے اور مسجدیں ڈھائی جا رہی تھیں، نہنگ سکھوں کے سردار کی جانب سے اعلان کیا گیا تھاکہ اگر کوئی اس مسیت(مسجد )کو نقصان پہنچائے گا تو ہم اسے قتل کر دینگے، وہ دن اور آج کا دن یہ مسجد ان کی نگرانی میں ہے ۔مسجد کے احاطے میں نیلے کپڑے میں بندھا 50 فٹ لمبا ڈنڈا ایستادہ ہے جس پر دودھاری تلوار لٹک رہی ہے،اس بات کا اعلان ہے کہ مسجد کی حفاظت اب نہنگوں کے ہاتھ میں ہے۔اس مسجد کی تعمیر کی کہانی کچھ یوں ہے کہ سکھوں کے چھٹے گرو ہرگوبند سنگھ نے جب 17 ویں صدی میں ہرگوبندپور بسایا تو شہر کے مسلمانوں کے لیے یہ مسجد تعمیر کروائی تھی۔وہ محض 11 سال کی عمر میں اس وقت سکھوں کے چھٹے گرو بنائے گئے تھے جب ان کے والد اور سکھوں کے پانچویں گرو ارجن دیو کو مغل بادشاہ جہانگیر کے حکم پر قتل کر دیا گیاتھا۔مسجد کی محرابوں پر لکھی آیات مدھم ہوچکی ہیں، ٹائل پر قلم كاری سے بنے بیل بوٹوں کے رنگ جگہ جگہ سے اڑ گئے ہیں، مگر آس پاس پلستر اور بنا پلستروالے مکانات اور درختوں کے درمیان سے نظر آتے گنبد اس کے مسجد ہونے کی گواہی دیتے ہیں۔گذشتہ 35 برس سے مسجد کی دیکھ بھال کرنے والے بابا بلونت سنگھ کہتے ہیں کہ ‘یہاں کا چودھری گرو صاحب کو بہت برا بھلا کہتا تھا۔ ایسا کتابوں میں لکھا ہے۔جنگ ہوئی جس میں وہ ہار گیااور مارا گیا۔ گرو نے کہا یہاں مندر نہیں بنے گا، گردوارہنہیں بنے گا اور اس جگہ پر مسجد کی تعمیر کروائی۔بابا بلونت سنگھ کے ساتھ موجود رجوت سنگھ کہتے ہیں، ‘گرو ہرگوبند ظلم کے خلاف لڑے. مذہب کے لیے نہیں۔ اس لیے انھوں نے لوگوں کے لیے یہ مسیت بنوائی۔بلونت سنگھ مسجد کے احاطےمیں تعمیر شدہ نئے حصے کے ایک کمرے میں رہتے ہیں۔ ان کا کل اثاثہ ایکپرانا ریفریجریٹر، غلّے کی ایک بوری اور کچھ برتن ہیں۔ ان کا زیادہ تر وقت گرنتھ صاحب پڑھنے، ‘مسیت کی خدمت’ اور مسجد دیکھنے کے لیے آنے والوں کی نگرانی میں صرف ہوتا ہے۔گرو کی مسیت (مسجد) دیکھنے کے لیے آنے والوں کا سلسلہ گذشتہ کچھ سالوں سے ہی شروع ہوا ہے۔یہ مسجد اس وقت منظر عام پر آئی جب یونیسکو نے اس خستہ حال مسجد کی بحالی کا کام شروع کروایا تب جا کر شہر والوں کو علم ہوا کہ وہاں کسی سکھ گرو کی بنائی ہوئی مسجد بھی موجود ہے۔ بھارت میں کئی ایسی قدیم مساجد اور گردوارے موجو د ہیں جن سے دوسرے مذاہب کا کوئی نہ کوئی تعلق ہوتا ہے ۔