خدا کی ایک نعمت ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 17, 2022 | 19:42 شام

بہت مصروف رہنا بھی خدا کی ایک نعمت ہے ھجومِ دوستاں ہونا کسی سنگت کا مِل جانا کبھی محفل میں ہنس لینا کبھی خِلوت میں رو لینا خدا کی ایک نعمت ہے کبھی تنہائی ملنے پر خود اپنا جائزہ لینا کبھی دُکھتے کسی دل پر تشفّی کا مرہم رکھنا خدا کی ایک نعمت ہے کسی آنسو کو چُن پانا کسی کا حال لے لینا کسی کا راز ملنے پر لبوں کو اپنے سِی لینا خدا کی ایک نعمت ہے کسی بچے کو چھُو لینا کسی بُوڑھے کی سُن لینا کسی کے کام آ سکنا کسی کو بھی دُعا دینا خدا کی ایک نعمت ہے کسی کو گھر بلا لینا کسی کے پاس خود جانا نگاھوں میں ن

می آ نا بِلا کوشش ہنسی آ نا خدا کی ایک نعمت ہے تلاوت کا مزہ آ نا کوئی آیت سمجھ پانا کبھی سجدے میں سو جانا کسی جنت میں کھو جانا خدا کی ایک نعمت ہے