سفیدہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 27, 2019 | 17:36 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک):  ایک مفید درخت کی معلومات پیش خدمت ہیں - جو کے آپ کے گھروں اور مضافات میں بڑی تعداد میں موجود ہے۔ جی ہاں آج میں سفیدے کے درخت کے چند فوائد بیان کروں گا ۔ سفیدے کے درخت کی چھال اسپرین کی طرح دافع درد ہے، اس میں قدرتی طور پر سوزش اور درد ختم کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔ جو کہ اس میں پائے جانے والے قدرتی مادے سیلیکان. کی مرحون منت ہے ۔ ہزاروں سال سے مصری لوگ اسے بطور دافع بخار اور دافع درد استعمال کرتے چلے آ رہے ہیں ۔ جسم اورجوڑوں کے درد میں بہت م

فید ہے ۔ بخار کی شدت ھو تو بخار کم کرتا ہے۔عورتوں کو ماہواری کےایام میں ہونے والے درد اور بے چينی سے نجات دیتا ہے۔ جلد میں دوران بڑھانے میں مفید ہے ۔ سردرد اور درد شقیقہ میں خاصا مفید ہے ۔ اب آپکو اسپرین کی ضرورت نہیں رہی جب چاہیں اس کی چھال سے وہی فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔۔ اسپرین کے استعمال میں آنتوں کے السر اور جریان خون کا خطرہ رہتا ہے ۔ اس کی چھال کے قہوے سے خراب گلے کے درد اور بے چينی کم کرنے کیلۓ غرارے بہت مفید ہیں ۔ پاؤں میں ہونے والے سفری زخموں کو اس سے دھویا جائے تو بہت راحت ملتی ہے ۔ اس کے دافع درد اثرات کی وجہ سے گھنٹوں اور ٹانگوں کے درد میں بھی بہت آرام ملتا ہے اگر جنگل میں آپ کو درد کم کرنے کی دوا کی ضرورت پڑے تو بغیرکسی ہہچکچاہٹ کے سفیدے کی چھال کے قہوہ سے کام لے سکتے ہیں ۔ 1763 میں پہلی دفعہ سفیدے کی چھال میں سلی سلک ایسڈ کا پتہ چلایا گيا ۔ اور اب تک طب میں اسی آب وتاب سے مستعمل ہے

ترکیب قہوہ ۔۔۔۔۔۔۔

سفیدے کے درخت

(Salix alba) (white willow )

کی چھال ایک سے دو ٹی سپون 8 اونس پانی میں 5 سے 10 منٹ تک ابالیں ۔ ابل جانے کے بعد اسے 15 سے 30 منٹ بند دم پر رہنے دیں نوٹ 1 ۔ حاملہ عورتیں اسے استعمال نہ کریں نوٹ 2۔

Willow, white (Salix alba)

کا درخت دیکھنے میں

Eucalyptus

کے جیسا ہے اسے شناخت کرنے میں احتیاط لازم ھے .مگر فوائد میں دونوں درخت ہی ہیں باکمال.

سفیدے کے چند فوائد ---☆

(1) سفیدے کے پھول 3 عدد پھر پانی 2 کپ میں قہوہ بنا کے استعمال کرنے سے قبض ایک دن کے اندر ختم ھو جاتی ہے (2) اور اس کے پتے 5 عدد کا قہوہ بنا کے پینے سے ہائی بلڈ پریشر فوری نارمل ہو جاتا ہے - (3) اس کے علاوہ سفیدے کے پتے 20 عدد سرسوں کے تیل جلا کر تیل محفوظ کر لیں تیل خوشبودار ہو جائے گا - (4) بد ہضمی اور بخار کیلئے اسکی نرم شاخوں کے 2 عدد پتے کھا لینے سے نظام ہضمہ ٹھیک ھو جاتا ہے -