’’میرے لعل تجھے تو میں نے دولہا بناناتھا اور تو حوروں کا دولہا بن گیا ‘‘ آپریشن ردالفساد میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ خاور کی والدہ کا اپنے بیٹے کے نام لکھا وہ خط جو نہ جانے کتنی ماؤں کا درد بیان کرتا ہے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 16, 2018 | 08:36 صبح

لاہور(مہرماہ رپورٹ): دنیا میں ماں اور بیٹے کا رشتہ بڑا انمول ہوتا ہے ۔یہ ماں ہی ہے جو اپنے بیٹے کی تکلیف پر تڑپ اٹھتی ہے ۔جن ماؤں کے بیٹے انکی زندگی میں اللہ کے پاس چلے جاتے ہیں وہ صبرکا منوں بھاری بوجھ اپنے کلیجہ پر رکھ کر برداشت کرلیتی ہیں مگر ان کے آنسو خشک نہیں ہوتے۔پاک فوج کے شہیدوں کی مائیں عام ماؤں سے مخلتف ہوتی ہیں ۔وہ پہلے دن جب انہیں پاک فوج میں بھیجتی ہیں تو اسی وقت انہیں اس حقیقت کا ادراک ہوجاتا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو کس مقصد کے لئے پاک فوج کے سپرد کررہی ہے۔گزشتہ ایک دہائی سے پاک
فوج کے ہزاروں جوانوں اور افسروں نے جہاں شہادتیں پاکر مادر وطن کو امن کا تحفہ دیا ہے وہاں انکی اپنی مائیں انہیں بہت یاد کرتی ہیں۔رد الفساد آپریشن میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ راجہ خاور کی والدہ نے اپنے بیٹے کی شہادت کے بعد اپنے بیٹے کی یاد میں ایک ایسادلگدازخط لکھا ہے جس میں ایک ماں کے درد کو محسوس کیا جاسکتا ہے۔اس ماں کا لکھا ایک ایک لفظ ہر شہید کی ماں کی زبان بولتا نظر آتا ہے۔آزادکشمیرکے علاقہ کوئی رٹہ دھڑہ سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ راجہ خاور اس سال مارچ میں بنوں میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔شہادت سے پہلے انہوں نے چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا تھا۔
ان کی والدہ کا یہ خط پاک فوج کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے والے فیس بک پیجز پرموجود ہے اس کوپڑھنے والوں نے شہید کی ماں کے درد کو محسوس کرتے ہوئے دل و جان سے انہیں حوصلہ دیا اور کہا ہے کہ ماں دلیر ہوتی ہے تو بیٹے دلیر ہوتے ہیں۔راجہ خاور شہید کی ماں نے لہو بھرے قلم سے ہچکیاں لیتے ہوئے اپنا جودرد بیان کیا ہے ،اسے آپ بھی یہ پڑھئے ۔