امریکی ایئرپورٹ پر مسافر کی پتلون سے سانپ برآمد

تحریر: None

| شائع |

اس میں حیرانی والی کون سی بات ہے۔یہ کون سی انوکھی خبر اور انہونا ماجرا  ہے۔صحافت کی دنیا میں کہا جاتا ہے کہ کتے نے انسان کو کاٹ لیا یہ کوئی خبر نہیں اگر کوئی بندہ کتے کو کاٹ لے تو یہ خبر بنتی ہے۔

اگر یہ کہا جاتا کہ مسافر کی پتلون سے ہاتھی برآمد ہوا ہے تو یہ انہونا واقعہ ہو سکتا تھا یہ حیران کن بات ہو سکتی تھی۔مسافر کی پتلون سے سانپ کا برآمد ہونا حیرانی نہیں پریشانی کی بات ہے کہ ایک مسافر اپنے ساتھ سانپوں والا ڈبہ لے گیا۔ یہ ڈبہ اس نے اپنی پتلون میں چھپا رکھا

تھا۔ڈبہ بھی کوئی شوز والا باٹا سروس کا نہیں تھا۔یہ عینک کا کیس تھا۔جس میں اس نے سانپ کے  دو تین بچے رکھے ہوئے تھے۔واقعہ مسافر کے ہوائی جہاز میں داخل ہونے سے کچھ دیر قبل ہی پیش آیا۔

میامی کی ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن نے یہ واقعہ اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ پوسٹ میں دو چھوٹے سانپوں کی تصویر بھی شیئر کی گئی جو دھوپ کے چشمے کے بیگ سے برآمد ہوئے تھے۔ مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔اگر یہ جہاز میں سوار ہونے میں کامیاب ہو جاتا اور وہاں کسی طرح پتہ چلتا کہ اس کے پاس سانپوں کا بیگ ہے تو دیگر مسافروں کی کیا حالت ہوتی ۔جن افسروں نے یہ عینک کیس مسافر کو اپنے آفس میں لے جا کرکھولا اگر ان میں بڑے سانپ ہوتے تو ان پر کیا گزرتی ۔یہ مسافر کیا سپیرا تھا یا سانپ سمگل کر رہا تھا ۔یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کل یہ خبر آجائے کہ یہ سانپ نہیں بلکہ کینچوے  یا کنکھجورے تھے۔جس طرح کی اس خبر کی ہیڈ لائن دی گئی اس   سے تو لگتا ہے کہ مسافر کی پینٹ میں کہیں سے سانپ گھس گیا تھا جو تلاشی کے دوران پینٹ سے باہر آگیا۔اگر واقعتا ایسا ہوتا تو مسافر کی کیا حالت ہوتی ساتھ والے لوگوں کی اور عملے پر کیا گزرتی۔